Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کی نمائش کا افتتاح

Now Reading:

پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کی نمائش کا افتتاح
پی آئی ایم ای سی

پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کی نمائش کا افتتاح

پاک بحریہ کی جانب سے وزارت میری ٹائم افئیرز کے تعاون سے پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس (پی آئی ایم ای سی) کا انعقاد کیا جارہا ہے، اس وقت اس نمائش کی افتتاحی تقریب ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری پی آئی ایم ای سی کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہیں جبکہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی اس موقع پر موجود ہیں۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ آج کی اس تقریب میں سول ملٹری، غیر ملکی اور مقامی مندوبین کی بڑی تعداد بھی شریک ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 12-10 فروری تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد کی جا رہی ہے، اس نمائش کا مقصد قومی اسٹیک ہولڈرز اور بین الاقوامی برادری کے درمیان پاکستان کی بلیو اکانومی کی استعداد کے بارے میں آگہی کا فروغ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے پریمیئر ایڈیشن کا سافٹ لانچ

Advertisement

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ اپنی نوعیت کی اس پہلی نمائش اور کانفرنس میں غیر ملکی اور مقامی فرمز سمیت تقریباً 130 سے زائد نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نمائش کے ساتھ پاکستان نیوی کے زیراہتمام 10 سے 12 فروری 2023 تک نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز (این آئی ایم اے) کی جانب سے انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے جہاں ممتاز بین الاقوامی اور قومی اسکالرز اپنے مقالہ جات پیش کریں گے تاہم کانفرنس کا عنوان ‘ بلیو اکانومی کا فروغ، ترقی پذیر ممالک کے لیے چیلنجز اور مواقع’ ہے۔

Advertisement

گزشتہ روز پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کی میڈیا بریف کا انعقاد کیا گیا تھا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل میاں ذاکر اللہ جان نے کراچی ایکسپو سینٹر میں میڈیا کو بریفنگ دی۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا تھا کہ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری میری ٹائم افیئرز اسد رفیق چندنا بھی کمانڈر کراچی کے ہمراہ موجود تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اپنی نوعیت کی یہ پہلی نمائش 12- 10 فروری تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی تاہم نمائش میں 133 ملکی اور بین الاقوامی کمپنیاں اپنی مصنوعات پیش کریں گی۔

مزید پڑھیں: کثیرالقومی بحری مشق امن 10 سے 14 فروری تک کراچی میں منعقد ہوگی، ترجمان پاک بحریہ

Advertisement

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نمائش کا مقصد پاکستان میں بلیو اکانومی  کے مواقع اجاگر کرنا اور ملکی میری ٹائم انڈسٹری کا فروغ ہے۔

ترجمان نے مزید کہا تھا کہ نمائش کے انعقاد سے پاکستان میں سمندر سے وابستہ اقتصادی ترقی کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر