Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کی خواہش پر الیکشن نہیں ہو سکتے، شرجیل میمن

Now Reading:

پی ٹی آئی کی خواہش پر الیکشن نہیں ہو سکتے، شرجیل میمن
شرجیل میمن

پی ٹی آئی کی خواہش پر الیکشن نہیں ہو سکتے، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی خواہش پر الیکشن نہیں ہو سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے اسد عمر اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی خواہش پر الیکشن نہیں ہو سکتے، الیکشن آئین اور قانون کے مطابق ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اس کے حواریوں نے اپنے دور میں آئین کو کئی بار بلڈوز کیا، ان کو آئین و قانون کے بارے میں ککھ پتہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے آئین کے تحفظ کی مہم چلانے کی بات کرنا مضحکہ خیز ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ لوگ جیل بھرو تحریک کیا چلائیں گے؟ پہلے جیل بھرو تحریک کا تو آغاز کرو۔

Advertisement

 شرجیل میمن نے کہا کہ یہ لوگ ہر روز نئے چٹکلے چھوڑ دیتے ہیں، عمران خان عدالتوں میں پیش ہونے کو تیار نہیں ہیں، ڈر سے مرحم پٹیاں باندھ کر زمان پارک کے بل میں چھپے ہوئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی نام نہاد مقبولیت کے بار تلے دب چکی ہے، عمران خان اور ان کے حواریوں کے اداروں کو بلیک میل کرنے کے تمام حربے ناکام ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلانے کی سازشیں کر رہی ہے، عمران خان الیکشن کمیشن کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں تاکہ انہیں من پسند فیصلے مل سکیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی نے سیاست، آئین وقانون کو بھی کھیل سمجھا ہوا ہے اور اپنے کھیل میں وہ ہر روز عجیب و غریب باتیں کرتے ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ یہ پی ٹی آئی کے نا اہل ٹولے کی چار سالہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ آج ملک کی معیشت شدید دباؤ میں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر