پاکستان تحریک انصاف جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ، تنویر الیاس
وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی اور اجلاس کی کارروائی دیکھی۔
اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ آج کا دن قومی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان کے مقتدر ادارے پارلیمینٹ نے کشمیر پر متفقہ قرارداد منظور کی ہے، پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں کشمیر پر مشترکہ قراداد خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے بھارت سے آزادی کیلیے انمول قربانیاں دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ کشمیر کا مسئلہ ڈیڑھ کروڑ مسلمانوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے، تنویر الیاس
ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلیے او آئی سی کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا، اقوام متحدہ کو اس سلسلے میں اہم اہم کردار نبھانا ہوگا، اقوام متحدہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے۔
یہ بھی پڑھیں؛ مسئلہ کشمیر حل ہونے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ پاکستان کی پارلیمینٹ سے اٹھنے والی یہ آواز دنیا بھر میں پہنچے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
