
وزیراعظم کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس جاری
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں ملک کی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں جاری ہے ۔
وزیر دفاع خواجہ آصف اور ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم دورہ افغانستان میں طالبان حکومت ہونے والی ملاقات پر بریفنگ دے رہے ہیں جبکہ پاکستان کی دہشتگردی کی بڑھتی لہر پر بریفنگ دی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ نیشنل ایپکس کمیٹی اجلاس میں وفاقی وزرآرمی چیف ڈی جی آئی ایس آئی سمیت عسکری اداروں کے سربراہان شریک ہیں۔
اس کے علاوہ اجلاس میں تین وزرائے اعلی سندھ کے پی کے اور گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز شریک ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News