Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگران سیٹ اپ کے تمام اقدامات غیر قانونی ہیں، پرویز الٰہی

Now Reading:

نگران سیٹ اپ کے تمام اقدامات غیر قانونی ہیں، پرویز الٰہی
پرویز الٰہی

ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن؛ پرویزالہی سمیت 14 ملزمان کوطلبی کےنوٹس جاری

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نگران سیٹ اپ کے تمام اقدامات غیر قانونی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے سیاسی اور لیگل ٹیم سے ملاقات کی جس میں گورنر کی جانب سے الیکشن کی تاریخ نہ دینے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر پرویز الٰہی نے گورنر پنجاب کے سامنے آئینی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ گورنر کا موقف ہے کہ انہوں نے اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس پر دستخط نہیں کیے اس لیے تاریخ نہیں دیں گے، گورنر پنجاب بتائیں جب انہوں نے اسمبلی تحلیل پر دستخط نہیں کیے تو پھر نگران حکومت کس اختیار کے تحت بنایا؟ گورنر نے وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کو نگران سیٹ اپ کے لیے مشاورت کے خطوط کیسے لکھے؟

گورنر پنجاب میٹھا میٹھا ہپ کر چکے، اب الیکشن کی تاریخ دینے سے بھاگ رہے ہیں

پرویز الٰہی نے کہا کہ گورنر نے اسپیکر کو کس حیثیت سے پارلیمانی کمیٹی بنانے کے لیے خط لکھا؟ گورنر پنجاب نے نگران کابینہ سے حلف کس حیثیت سے  لیا؟ گورنر پنجاب میٹھا میٹھا ہپ کر چکے، اب الیکشن کی تاریخ دینے سے بھاگ رہے ہیں، گورنر اگر آئینی ذمہ داری کو نہیں مانتے تو پھر ان کا  قائم کردہ نگران سیٹ اپ بھی غیر آئینی ہو گا، گورنر جب خود کو اسمبلی تحلیل سے الگ کر رہے ہیں اور تاریخ نہیں دے رہے تو پھر تو آئینی عمل آگے بڑھا ہی نہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ گورنر کے اس اقدام کے بعد نگران سیٹ اپ قائم ہوا ہی نہیں، نگران سیٹ اپ کے تمام اقدامات بھی غیر قانونی ہیں، نگران سیٹ اپ کو غیر قانونی اقدامات پر انکے خلاف مقدمات درج کیے جائیں، آئین سے ماورا اقدامات کرنے والے ارٹیکل چھ کے تحت کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں، آئین کی پامالی کی کوئی کوشش قوم برداشت نہیں کرے گی۔

آئین کی خلاف ورزی قابل گرفت ہے

انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن جان لیں آئین کی خلاف ورزی قابل گرفت ہے، عمران خان کے خوف سے پی ڈی ایم اور اس کے ہمنوا آئین شکنی پر اتر آئے ہیں، اسمبلی تحلیل کے بعد انتخاب آئینی حقیقت ہے اس سے گورنر یا الیکشن کمیشن بھاگ نہیں سکتا، عدلیہ آئین شکنی کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دے گی، وکلاء تنظیمیں بھی آئین شکنی کا راستہ روکیں گی۔

ملاقات میں سابق وزیر قانون بشارت راجہ، نادر دوگل ایڈو کیٹ، سابق صدر بار عاصم چیمہ،  ذوالفقار گھمن، ایڈوکیٹ صفدر حیات بوسال، سابق صدر بار سکندر حیات، سرمد غنی چٹھہ اور طیب عثمان رندھاوا شریک ہوئے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر