کراچی پولیس آفس حملہ: تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی
آئی جی سندھ نے کراچی پولیس آفس پر حملے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ آفس نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سندھ ذوالفقار لاڑک کریں گے۔
کمیٹی میں ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ،ڈی آئی جی سی آئی اے کریم خان اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی آپریشن اور انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب بھی شامل ہیں۔
پولیس کی جانب سے کراچی پولیس آفس پر حملے کی ابتدائی رپورٹ بھی تیار کرلی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق شام 7 بج کر 10 منٹ پر 3 دہشتگرد مرکزی دروازے سے پولیس اہلکار کو زخمی کرکے داخل ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس آفس پر حملے سے متعلق اہم پیشرفت
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر نفری کے ہمراہ سب سے پہلے کے پی او میں داخل ہوئے۔ ڈی آئی جیز ناصر آفتاب، طارق دھاریجو اور مقدس حیدر بھی 5 سے 10 منٹ میں کے پی او پہنچ گئے۔
ایس پی کلفٹن احمد چوہدری نے نچلی منزل کے افسران و اہلکاروں کو ریسکیو کیا۔
پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تینوں ڈی آئی جیز نے عمارت کی مختلف منزلوں پر آپریشن کی کمان سنبھال لی۔ دوسری سے چوتھی منزل پر رینجرز کے بریگیڈیئر توقیر نے نفری کے ہمراہ آپریشن میں حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس آفس حملہ؛ پولیس اور رینجرز اہلکار سمیت 4 شہید، تمام دہشت گرد جہنم واصل
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چوتھی منزل پر ایک دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا اور دیگر چھت پر فرار ہوگئے۔ دوسرے دہشتگرد کو رینجرز جبکہ تیسرے کو ایس ایس پی ایسٹ مقدس حیدر اور طارق دھاریجو نے جہنم واصل کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
