 
                                                      آئی ایم ایف کے ساتھ مثبت مزاکرات چل رہے ہیں، عائشہ غوث پاشا
وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مثبت مزاکرات چل رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے حکومتی معاشی ٹیم کے مذاکرات پر وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مثبت مذاکرات چل رہے ہیں جبکہ آج رات وزیر خزانہ میڈیا کو بھی آگاہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بات چیت آگے بڑھی ہے، کچھ وضاحت چاہیئے، آئی ایم ایف سے مزاکرات کا ایک اور دور ہونا ہے ، جس میں ایم ای ایف پی پر بات ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت
وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے گردشی قرض کے حوالے سے بھی اہم معاہدے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے آج اچھی خبر دیں گے، اسحاق ڈار
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 