
ہم نے ملک کو نازک مرحلے پر پہنچا دیا، لیگی رہنما مہتاب عباسی
مسلم لیگ ن کے رہنما مہتاب عباسی نے اپنی ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم نے ملک کو نازک مرحلے پر پہنچا دیا ہے۔
سابق گورنر سردار مہتاب عباسی نے ایبٹ آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا، ملکی فیصلے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کررہا ہے۔
وزراء آئی ایم ایف کے سامنے منہ کالا کر کے بیٹھے ہیں
انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں ہم اس نتیجے پر کس کی وجہ سے پہنچے، جواب دینا پڑے گا ن لیگ نے کس کے کہنے پر حکومت لی؟
مہتاب عباسی نے کہا کہ وزراء آئی ایم ایف کے سامنے منہ کالا کر کے بیٹھے ہیں، وزیروں اور مشیروں کی فوج موجود ہے جو بوجھ ہیں۔
تمام جماعتیں اقتدار کے مزے لے رہی ہیں
لیگی رہنما نے کہا کہ سب جماعتوں میں عقل والے لوگ پارلیمنٹ نہیں جارہے ہیں، خوشامد کرنے والوں کو وزیر بنا دیا گیا۔
انکا کہنا ہے کہ ن لیگ کو ختم کر کے پنجاب تک محدود کردیا گیا، کے پی کے میں ن لیگ ڈکٹیٹر کے ساتھیوں کو سونپ دی۔
یہ بی پڑھیں: مریم نواز کے دورہ ملتان کے دوران ن لیگی کارکنان کا احتجاج
مہتاب عباسی نے مزید کہا کہ انتخابات ملکی مسائل کا حل نہیں ، تمام جماعتیں اقتدار کے مزے لے رہی ہیں، ملک نازک دور سے گزر رہا ہے۔
ن لیگ مزید متحد ہونے کی بجائے ٹوٹنے لگی
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و نائب صدر مریم نواز شریف کی نئے عہدوں کے ساتھ وطن واپسی مسلم لیگ ن کو اکٹھا کرنے کی بجائے توڑنے لگی۔
نوازشریف کے مریم نواز کو سینئر نائب صدر بنانے کے فیصلے کے بعد شاہد خاقان عباسی نے عہدہ چھوڑا، مفتاح اسماعیل بھی ناراض ہوگئے اور اب سینئر مسلم لیگی سردار مہتاب احمد عباسی نے بھی پہلے مرحلے میں نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کی تیاری کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کا اپنے سابق وزیر خزانہ کو پارٹی بدر کرنے کا فیصلہ
ذرائع نے بتایا کہ سردار مہتاب نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، انہوں نے پارٹی کے فیصلوں پر تحفظات رکھے ہیں۔
واضح رہے کہ سردار مہتاب عباسی مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر ہیں اور یہ دو مرتبہ وفاقی وزیر، سابق گورنر اور وزیر اعلیٰ کے منصب پر بھی رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کیخلاف بیانات، لیگی قیادت مفتاح اسماعیل سے ناراض
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News