
پنجاب میں عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز، الیکشن کمیشن کی تمام متعلقہ ونگز کو ہدایات جاری
الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات سے متعلق گورنر پنجاب کو دوبارہ مراسلہ لکھ دیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی پیش نظر الیکشنن کمیشن میں آج انتخابات کی تاریخ کے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔
دوران اجلاس الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا اور پنجاب میں الیکشن سے متعلق گورنر پنجاب سے مزید مشاورت کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔
اس فیصلے کی پیش نظر الیکشن کمیشن حکام نے گورنر پنجاب سے رابطہ کیا ہے تاہم الیکشن کمیشن کا تین رکنی وفد کل گورنر پنجاب سے ملاقات کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب کو قانونی نوٹس، ہر صورت انتخابی شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ
سیکریٹری الیکشن کمیشن تین رکنی کمیٹی کی سربراہی کریں گے جبکہ سپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن اور ڈی جی لاء بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پنجاب میں الیکشن سے متعلق گورنر پنجاب کو دوبارہ مراسلہ لکھ دیا ہے ۔
خیال رہے کہ دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گورنرز سے مشاورت کی ہدایت کی ہے تاہمدونوں صوبوں، وزارت داخلہ اور وزارت دفاع نے فورسز دینے دے معذرت کی ہے۔
اس کے علاوہ وزارت خزانہ سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز نے بھی الیکشن کرانے سے معذرت کی ہے۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی تحلیل کو ایک ماہ ہوچکا ہے اور الیکشن کمیشن پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخیں تجویز کرچکا ہے تاہم ادارے کو انتخابات کی تیاریوں کیلئے 54 دن درکار ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمییشن انتخابی شیڈول جاری کرے اور الیکشن کمیشن 90 روز میں پنجاب میں الیکشن کروائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News