وزیرِ اعظم کی جانب سے وفاقی سیکٹریٹ کے افسران کی تنخواہوں میں موجود غیر منصفانہ فرق ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس فیصلے کے تحت وزیراعظم شہباز شریف نے گریڈ 17 سے 22 کے رہ جانے والے افسران کو 2017 کی بنیادی تنخواہ پر 150 فیصد ایگریکٹیو الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق مختلف وزارتوں اور محکموں کے افسران جنہیں ایگزیکٹو الاؤنس نہیں دیا جا رہا تھا کو یکم جنوری 2023 سے ایگزیکٹیو الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
گریڈ 17 سے 22 کے رہ جانے والے افسران کو 2017 کی بنیادی تنخواہ پر 150 فیصد ایگریکٹیو الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فیصلے کا اطلاق 1 جنوری 2023 سے ہوگا، فیصلہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وزیرِ خزانہ سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
