Advertisement
Advertisement
Advertisement

کفایت شعاری مہم پر عمل درآمد کی نگرانی خود کروں گا، وزیر اعظم

Now Reading:

کفایت شعاری مہم پر عمل درآمد کی نگرانی خود کروں گا، وزیر اعظم
وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کفایت شعاری مہم پر عمل درآمد کی نگرانی خود کروں گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ اتحادیوں کی جانب سے حمایت پر مشکور ہوں، مشکل معاشی صورتحال کے باعث اتحادیوں اور کابینہ اراکین نے اظہار یکجہتی کیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اتحاد اور اجتماعی اقدامات سے مشکلات سے نکلا جاسکتا ہے۔ اتحادیوں اور کابینہ اراکین کی جانب سے تنخواہ کے بغیر رضاکارانہ خدمات قابل تحسین ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ کفایت شعاری مہم سے سالانہ 200 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف معاہدے سے مزید مہنگائی ہوگی، وزیراعظم کا اعتراف

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے کفایت شعاری اقدامات کی منظوری دے دی تھی۔

وفاقی کابینہ نے تفصیل سے کفایت شعاری کے اقدامات کا جائزہ لیا، حکومت نے کفایت شعاری کا آغاز خود سے کرنے کا فیصلہ کیا، تمام وفاقی وزرا، وزرائے مملکت، معاونین خصوصی، مشیروں نے تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا۔

کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ حکومت کفایت شعاری کو اولین ترجیح دے رہی ہے کیونکہ وقت ہم سے پکار پکار کر کفایت شعاری، سادگی اور قربانی کا مطالبہ کر رہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے مزید مہنگائی ہوگی کیوں کہ ہمیں اس معاہدے کی وجہ سے مزید سخت فیصلے کرنا پڑیں گے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری 

شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی تمام شرائط پوری کی گئی ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات حتمی مراحل میں ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ جلد معاملات طے پاجائیں گے۔

وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے بعد کچھ مشکلات ضرور آئیں گی اور اس کے نیتجے میں مہنگائی بڑھے گی تاہم منی بجٹ میں کوشش کی گئی غریب پر بوجھ نہ پڑے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لیے اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی، ایک دن آئے گا جب آئی ایم ایف کے بغیر پاکستان ترقی کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر