سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ اسد عمر کا اہم اعلان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ راجہ ریاض صاحب لیڈر آف اپوزیشن کا کمرہ خالی کرنے کی تیاری کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں اسد عمر نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب الیکشن کمیشن کے حکم کو معطل کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے اسپیکر کے سیاسی بنیاد پر کیا گیا فیصلہ معطل کردیا۔
عدالت نے سپیکر کے سیاسی بنیاد پر کیا گیا فیصلہ معطل کردیا. 43 تحریک انصاف کے ایم این اے کی رکنیت بحال. راجہ ریاض صاحب لیڈر آف اپوزیشن کا کمرہ خالی کرنے کی تیاری کریں
— Asad Umar (@Asad_Umar) February 8, 2023
سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے مزید کہا کہ 43 تحریک انصاف کے ایم این اے کی رکنیت بحال ہوگئی، راجہ ریاض صاحب لیڈر آف اپوزیشن کا کمرہ خالی کرنے کی تیاری کریں۔
فیصل جاوید
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے اس حوالے سے اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ الحمداللہ! تحریک انصاف اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی معطلی ہوگئی۔
Advertisementالحمدللہ! تحریک انصاف اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی معطلی – لاہور ہائیکورٹ کا بہترین فیصلہ – پی ڈی ایم آئین کو اپنی مرضی اور منشا کے مطابق نہیں چلا سکتی – جو انہیں اچھا لگے وہ ہی کر لیں ایسا نہیں چل سکتا- جمہوری معمالات جمہوری طریقے سے ہی حل ہونگے انشاء اللہ
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) February 8, 2023
انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے بہترین فیصلہ کیا ہے، پی ڈی ایم آئین کو اپنی مرضی اور منشا کے مطابق نہیں چلا سکتی۔
فیصل جاوید نے مزید کہا کہ جو انہیں اچھا لگے وہ ہی کر لیں ایسا نہیں چل سکتا، جمہوری معمالات جمہوری طریقے سے ہی حل ہوں گے۔
فواد چوہدری
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی اپنے ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری سے متعلق کہا کہ اسپیکر تھوڑا سا جمہوریت کا پاس رکھیں اور لیڈر آف اپوزیشن کو تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔
اور اس کے ساتھ ہی اسپیکر تھوڑاسا جمہوریت کا پاس رکھیں اور لیڈر آف اپوزیشن کو تبدیل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کریں ہر بات کیلئے عدالت جانا کوئ اچھی پارلیمانی روائیت نہیں https://t.co/u9IHwUu1TT
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 8, 2023
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہر بات کیلئے عدالت جانا کوئی اچھی پارلیمانی روائیت نہیں۔
خیال رہے کہ لاہورہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کردیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تحریک انصاف کے 43 ایم این اے کے استعفی منظور کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا۔
عدالت نے 43 حلقوں میں ضمنی الیکشن تاحکم ثانی روک دیا اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے استعفوں کا معاملہ
پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ استعفے واپس لینے کے بعد اسپیکر کے پاس اختیار نہیں کہ وہ استعفے منظور کریں۔ ممبران اسمبلی کے استعفیٰ منظور کرنا خلاف قانون اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ ممبران قومی اسمبلی کے استعفے عدالت عظمی کے طے کردہ قوانین کے برعکس منظور کیے گیے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 43 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
