
عمران خان کروڑوں پاکستانیوں کی ریڈ لائن ہیں، مسرت چیمہ
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت چیمہ نے آگاہ کیا ہے کہ آئین سے انحراف کی کوشش کے سنگین نتائج ہوں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں مسرت چیمہ نے پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے متعلق بات کی ہے۔
پاکستان ، عوام دونوں آج تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہے ہیں. صرف عمران خان کے بغض میں ملک اور عوام سے بدلہ لیا جارہا ہے
فرزند زرداری نے بیان دیا ہے ”نہ کھیلوں گا اور نہ کھیلنے دوں گا ”سے پاکستان کو نقصان ہوگا.Advertisement— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) February 14, 2023
انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے الیکشن کمیشن اور گورنر کی آج کی ملاقات کا یک نکاتی ایجنڈا انتخابات کی تاریخ ہوگا لیکن آئین سے انحراف کی کسی بھی کوشش کے سنگین ترین نتائج ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قوم نے فیصلہ کر لیا ہے حقیقی آزادی کی جدوجہد کو ناکام نہیں ہونے دیا جائیگا تاہم الیکشن کمیشن کسی کی مردہ سیاست کو ریسکو کرنے کی بجائے اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب کو قانونی نوٹس، ہر صورت انتخابی شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ ٹولے کی جسطرح کانپیں ٹانگ رہی ہیں لگتا ہے ان کا ملک سے فرار کا ارادہ ہے۔
بعدازاں سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے بھی اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو نظر آ رہا ہے کہ ان کی آئین توڑ کر الیکشن سے بھاگنے کی خواہش کے سامنے عدلیہ ایک دیوار بن سکتی ہے، اس لئے عدلیہ پر حملے شروع ہوگئے ہیں۔
امپورٹڈ حکومت کو نظر آ رہا ہے کہ ان کی آئن توڑ کر الیکشن سے بھاگنے کی خواہش کے سامنے عدلیہ ایک دیوار بن سکتی ہے. اس لئے عدلیہ پر حملے شروع
— Asad Umar (@Asad_Umar) February 14, 2023
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 3 رکنی کمیٹی آج گورنر پنجاب سے ملاقات کریگی اور انتخابای شیڈول کے متعلق مشاورت کی جائیگی۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق گورنر پنجاب کو دوبارہ مراسلہ لکھ دیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News