Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کا سیاسی میدان بھی عمران خان کے نام ہوچکا ہے، پرویزالہٰی

Now Reading:

پنجاب کا سیاسی میدان بھی عمران خان کے نام ہوچکا ہے، پرویزالہٰی
پرویز الہٰی

پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ پنجاب کا سیاسی میدان بھی عمران خان کے نام ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی سے مسلم لیگ ق کے رہنما ساجد احمد خان بھٹی کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحا ل اور قانونی معاملات پر مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ عمران خان کے خوف نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کردی ہیں، ن لیگ میں سیاسی میدان میں عمران خان کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں۔

چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ پنجاب کا سیاسی میدان بھی عمران خان کے نام ہوچکا ہے، مسلم لیگ ن پنجاب کھو چکی ، اب ن لیگ کا کوئی مستقبل نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف تاریخ کے نا اہل ترین حکمران ثابت ہورہے ہیں، شہباز شریف کی نااہلیوں کا بوجھ اٹھانے کیلئے مریم نواز بھی تیار نہیں۔

Advertisement

چودھری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی لندن سے واپسی پر ایک مرتبہ پھر لانچنگ بھی ناکام ہوگئی ہے، پی ڈی ایم کو تمام تر کوشش ہے کہ اقتدار سے چمٹے رہیں جس کیلئے انہیں آئین شکنی بھی قبول ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں پیش کرنے کیلئے کارکنوں کو جوش و جذبہ دیدنی ہے، اوورسیز پاکستانی بھی گرفتاری کیلئے اپنا نام رضاکارانہ پیش کر رہے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کی سیاست کا ایک ہی سٹار ہے اور اس کا نام عمران خان ہے، حکمرانوں کے انتقامی اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر