
تیمور سلیم جھگڑا کا نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کو خط
سابق وزیر صحت و خزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق تیمور جھگڑا نے اپنے خط میں لکھا کہ نگران حکومت کی جانب سے ایم ٹی آئی قانون کو منسوخ کرنے، بورڈز کو تحلیل کرنے، یا مخصوص ہسپتالوں میں بورڈ ممبران کو تبدیل کرنے کی خبریں زیرگردش ہیں۔
تیمور جھگڑا نے کہا کہ کسی آرڈیننس کے ذریعے قانون کو منسوخ کرنے یا بورڈز کو تحلیل کرنے کی کوئی بھی کوشش قانون کی خلاف وزری ہو گی، نگران حکومت کا مینڈیٹ صرف روزمرہ کے امور کی دیکھ بھال اور منصفانہ انتخابات کرانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بورڈ کے ممبران کو سیاسی تقرر کا بہانہ بنا کر تبدیل کرنا غلط ہو گا، بورڈز میں تمام تقرریاں ایم ٹی آئی قانون کے تحت نامزدگی کمیٹی کے ذریعے اجتماعی طور پر کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان آج جس مقام پر کھڑا ہے اس کی ذمہ دار پی ڈی ایم ہے، تیمور سلیم جھگڑا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News