جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، خود کش بمبار ہلاک
جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران خود کش بمبار نیک رحمان محسود عرف نیکرو ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سپنکی میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا جس کے دوران خود کش بمبار نیک رحمان محسود عرف نیکرو ہلاک ہو گیا۔
جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن
براہ راست دیکھیں: https://t.co/7PN6qbA9Hd#BOLNews #SouthWaziristan pic.twitter.com/uGYMSoEKlJ— BOL Network (@BOLNETWORK) February 17, 2023
خودکش بمبار کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے اس کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں خودکش جیکٹ پھٹنے سے دہشت گرد ہلاک ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گرد ہلاک
ہلاک دہشت گرد لوگر افغانستان سے پاکستان آیا تھا جو ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈروں عظمت اللّٰہ عرف لالا اور خیربان عرف خیرو کا قریبی ساتھی تھا اور سیکیورٹی اداروں پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔
سیکیورٹی اداروں کی کامیاب حکمت عملی اور پشتون عوام کی سیکیورٹی اداروں کی مدد سے دہشت گردوں کا صفایا ممکن ہو رہا ہے اور عنقریب ان کا خاتمہ یقینی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا جوان شہید
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
