Advertisement
Advertisement
Advertisement

سراج الحق کا وزیراعظم، صدر اور گورنرز سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

Now Reading:

سراج الحق کا وزیراعظم، صدر اور گورنرز سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ
سراج الحق

ہمارا مستقبل روشن ہے، سراج الحق

پشاور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف اور تمام گورنرز سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کردیا۔

سانحہ پولیس لائنز پشاور سے متعلق سراج الحق نے مرکزی جامع مسجد اسلامیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اللہ کا گھر محفوظ نہیں تو کوئی جگہ محفوظ نہیں، آپ لوگوں کی وجہ سے ہم لاشیں اٹھا رہے ہیں۔

اتنی سیکیورٹی کے باجود مسجد محفوظ نہیں

انہوں نے کہا کہ اس وقت خیبرپختونخوا میں تکلیف دہ لمحہ ہے، پولیس لائنز واقعہ نے عالم اسلام کو سوال کرنے پر مجبور کیا کہ اتنی سیکیورٹی کے باجود مسجد محفوظ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور دھماکے کی تحقیقات کا معاملہ، حکام کو اہم معلومات مل گئیں

Advertisement

سراج الحق نے کہا کہ پشاور پبلک اسکول سے بھی یہ بڑا واقعہ ہے، یہ واقعہ کسی قبائلی علاقے میں نہیں بلکہ ہمارے محافظوں کی جگہ پر ہوا۔

اللہ کا گھر محفوظ نہیں تو کوئی جگہ محفوظ نہیں

انکا کہنا ہے کہ اگر یہ اپنی حفاظت نہیں کرسکتے تو دھرتی کی حفاظت کیا کریں گے، اگر اللہ کا گھر محفوظ نہیں تو کوئی جگہ محفوظ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امن وامان سے کسی کو نہیں کھیلنے دیں گے، آئی جی خیبرپختونخوا

Advertisement

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آئی جی پی نے اپنی نااہلی کا اعلان کیا ہے لیکن یہ حل نہیں، پاکستان کے حکمران بھی اپنی نااہلی کا اعلان کریں۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ اگر اس ظلم پر خاموش رہیں گے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی، قوم اس وقت سینڈ ویچ بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ پشاور: شہداء کی تعداد 101 ہوگئی، 49 افراد زیر علاج، تحقیقات کا سلسلہ جاری

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پہلی سہ ماہی کے دوران 30 صنعتی شعبوں کی برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا
میر علی میں فتنۃ الخوارج کا خودکش حملہ ناکام؛ 4 خوارجی جہنم واصل
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا؛ بحری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
مغربی سرحد پر کشیدگی ، وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا ، اہم فیصلے متوقع
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرت آج ہونگے، طالبان رجیم کی تصدیق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر