پاکستان کی مسلح افواج کی طرف سے ترکی کے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کا سلسلہ جاری
مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے ترکی کے لئے امداد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترکیہ زلزلہ کے بعد بہت سے پاکستانی طلبہ اور خاندان ترکی سے وطن واپسی کے منتظر تھے جنہیں پاکستان ائیر فورس کی طرف سے اسپیشل پرواز کے ذریعے واپس پاکستان لایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے میدان عمل میں پیش پیش
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ترکیہ سے لائے گئے پاکستانیوں نے پاکستان پہنچ کر مسلح افواج خاص طور پر پاکستان ائیر فورس کا شکریہ ادا کیا، اس کے علاوہ پاکستان ائیر فورس کے مزید مشن بھی این ڈی ایم اے اور فارن آفس کے توسط سے ترکیہ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کو تیار ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ترکیہ کے صوبے ادیامان میں مجموعی طور پر پاکستان آرمی کیاربن سرچ اور ریسکیو ٹیموں کا 91 جگہوں پرسرچ آپریشن جبکہ 39 جگہوں پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران 8 افراد کو زندہ نکال لیا جبکہ 5 زندہ افراد کی نشاندہی بھی کی اور 138 لاشوں کو ملبے تلے سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے نویں روز بعد بھی ملبے تلے دبے افراد کے زندہ نکلنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
ریسکیو ورکرز نے آج بھی ایک سالہ بچی کو ملبے سے زندہ سلامت نکالا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کی ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
