
آزاد کشمیر میں اسکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے حکومت کا اہم اقدام
آزاد کشمیر میں 2 لاکھ 16 ہزار اسکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا حکومت کی جانب سے اہم اقدام ہے۔
محکمہ تعلیم آزاد کشمیر اسلامک بینک اور قطر فاونڈیشن کے اشتراک سے 22 ملین ڈالرز کے منصوبے پر کام کا آغاز ہوگا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آوٹ آف سکول بچوں کی تعلیم کیلئے اسلامک بینک 10 ملین ڈالرز کا آسان شرائط پر قرضہ دے گا جبکہ قطر فاونڈیشن آزادکشمیر کے آوٹ آف سکول بچوں کی تعلیم کیلئے 5 ملین ڈالر گرانٹ دے گی۔
Advertisementہمارا عزم تعلیم ، صحت، روزگار، فلاح عام
آزاد کشمیر میں 216000 سے زائد سکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے حکومت کا اہم اقدام pic.twitter.com/fEptjjQkZc
— PTI Azad Kashmir (@PTIAJK_Official) February 14, 2023
سردار تنویر الیاس نے کہا کہ منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں 60 ہزار پرائمری لیول کے آوٹ آف سکول بچوں مفت تعلیم دی جائیگی اور منصوبے کے تحت آوٹ آف سکول بچوں کیلئے دور دراز علاقوں میں 80 اسکول تعمیر کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آوٹ آف سکول بچوں کو فری تعلیم کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر میں بہتری لائی جائیگی۔
پراجیکٹ کے تحت پہلے مرحلہ میں 60 ہزار پرائمری لیول کے بچوں کو سکول لا کر مفت معیاری تعلیم دی جائے گی اور مخصوص علاقوں میں 80 پرائمری سکول بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ معیار تعلیم کی بہتری کے لیے اساتذہ کے لیے جدید طرز پر تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔
— PTI Azad Kashmir (@PTIAJK_Official) February 14, 2023
ان کا کہنا تھا کہ 2 کروڑ 20 لاکھ کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے منصوبے سے ریاست میں تعلیم کے شعبے میں انقلاب آئے گا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے مزید کہا کہ اساتذہ کی تدریسی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلئے پروگرامز بھی منصوبے کا حصہ ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News