Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا رویہ غیر آئینی ہے، ایسے ماحول میں یکجہتی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسد قیصر

Now Reading:

حکومت کا رویہ غیر آئینی ہے، ایسے ماحول میں یکجہتی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسد قیصر
اسد قیصر

اسد قیصر نے خاموشی توڑدی؛ سرپرائز اعلان کردیا

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت کا رویہ غیر آئینی ہے، ایسے ماحول میں یکجہتی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو کل جماعتی کانفرنس میں زبانی کلامی دعوت نامہ بھجوانے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے کل حکومتی نمائندوں نے فون پر زبانی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی، کانفرنس کی دعوت دینے کا یہ بالکل بھی مناسب طریقہ نہیں ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ملک سنگین بحرانوں کا شکار ہے، اس وقت یکجہتی کی اشد ضرورت ہے، حکومت کا رویہ غیر آئینی ہے، ایسے ماحول میں یکجہتی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، حکومت کو سب سے پہلے اپنے رویوں میں سدھار لانا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دورِ حکومت میں دہشتگردی پر بہتر حکمت عملی اپنائی، امن قائم کیا، ہماری ہر پالیسی پاکستان کے مفاد کی پالیسی تھی، ہم امن کے لئے اپنے تمام اختلافات بھلانے کے لئے تیار ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اپنے طرزعمل کو بہتر بنائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر