
مسرت جمشید چیمہ ٹوئٹ
پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی کے بوجھ تلے سسک رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں پہلے ہی مہنگائی کے عالمی ریکارڈ ٹوٹ چکے تھے اور اب منی بجٹ سے عوام پر مزید مہنگائی کا قہر ٹوٹ رہا ہے۔
پاکستان میں پہلے ہی مہنگائی کے عالمی ریکارڈ ٹوٹ چکے تھے اور اب منی بجٹ سے عوام پر مزید مہنگائی کا قہر ٹوٹ رہا ہے، عوام اس مہنگائی کے بوجھ تلے سسک، بلک رہے ہیں لیکن مہنگائی مکاؤ مارچ کرنے والے 85 جوکرز اور انکے منشی سہولت کار پوری قوت سے “عوام مکاؤ مارچ” کے مشن پر ہی گامزن ہیں۔ pic.twitter.com/n9TT8BPbdw
Advertisement— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) February 15, 2023
پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ نے مزید کہا کہ عوام اس مہنگائی کے بوجھ تلے سسک، بلک رہے ہیں لیکن مہنگائی مکاؤ مارچ کرنے والے 85 جوکرز اور انکے منشی سہولت کار پوری قوت سے عوام مکاؤ مارچ کے مشن پر ہی گامزن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ عوام اب کرپٹ ٹولے سے مایوس ہوچکے ہیں،مسرت جمشید چیمہ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News