Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کو سب سے بڑا نقصان سیاسی عدم استحکام سے ہوا، احسن اقبال

Now Reading:

پاکستان کو سب سے بڑا نقصان سیاسی عدم استحکام سے ہوا، احسن اقبال
احسن اقبال

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو سب سے بڑا نقصان سیاسی عدم استحکام سے ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام نے ڈیجیٹلائیشن پر راؤنڈ ٹیبل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کی ڈیجیٹلائیشن کا مقصد ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں پی ایس ڈی پی کا بجٹ 1000 ارب تھا اور اب جب ہم حکومت میں آئے ہیں تو معلوم ہوا ہے کہ بجٹ 500 ارب رہ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف افراط زر کی بنیاد پر اس وقت پی ایس ڈی پی بجٹ 1500 ارب ہونا چاہیے تھا جبکہ ہمارے پچھلے دور حکومت میں امریکی و یورپی ممالک سی پیک میں انوسمنٹ کا پوچھتے تھے اور آج ہم لوگوں سے قرض مانگ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ محدود وسائل کے باوجود حکومت سینٹرز آف ایکسیلینس کی مدد کررہی ہے، احسن اقبال

Advertisement

احسن اقبال نے کہا کہ آئی ایم ایف ناک سے لکیریں نکلوا رہا ہے، آئی ایم ایف اپنی مرضی کے فیصلے کروا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے برس آخری کواٹر میں وزارت خزانہ کے پاس پی ایس ڈی پی کے لیے چار ارب تک جاری کرنے کے پیسے نہ تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ہر پروجیکٹ کے پی سی ون کو ویب سائٹ پر اپلوڈ کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپس کی لڑائیاں بعد میں بھی لڑی جا سکتی ہیں، جب گھر میں آگ لگی ہو تو پہلے اسکو بجایا جاتا ہے۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان کو سب سے بڑا نقصان سیاسی عدم استحکام سے ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر