Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک فوج کی ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری

Now Reading:

پاک فوج کی ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری
پاک فوج

پاک فوج کی ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری

پاک فوج کی جانب سے ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سر گرمیاں جاری ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ٓٓئی ایس پی آر) کے مطابق ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سر گرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے پاک آرمی کیUrban Search & Rescue ٹیموں نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 17 مزید لاشیں ملبے سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی امدادی ٹیموں نے ملبے تلے دبے زندہ افراد کا 3 مقامات پر تعین کر لیا ہے جبکہ ملبے تلے دبے افراد کے ریسکیو کے لئے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے دستے امدادی سامان کے ساتھ ترکیہ روانہ

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کی امدادی ٹیمیں ترکیہ کے صوبہ ادیامان میں ریسکیو کارروائیوں میں حصہ لے رہی ہیں ۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید سرد موسم کے باوجود پاک فوج کی امدادی کارروائیاں شب وروز جاری ہے تاہم گزشتہ شب ادیامان میں منفی 8 ڈگری درجہ حرارت کے باوجود پاک فوج نے امدادی کارروائیاں جاری رکھی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ترک عوام اور ورثاء کی جانب سے بھی پاک فوج کی خدمات کی تعریف کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر