ڈی آئی جی ساوتھ نے کراچی پولیس آفس میں سیکیورٹی غفلت کے امکانات کو رد کر دیا
ڈی آئی جی ساوتھ عرفان بلوچ نے کراچی پولیس آفس میں سیکیورٹی غفلت کے امکانات کو رد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ساوتھ عرفان بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کے پی او سیکیورٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے مذاحمت کی اور شہید ہوئے، اس کا مطلب ہے کسی قسم کی سیکیورٹی غفلت نہیں تھی۔
عرفان بلوچ نے کہا کہ پولیس میں اندرونی انکوائری نہیں ہو رہی، کے پی او حملے کیس میں گرفتاریوں کی تصدیق کر دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی گرفتاریاں ہوئی ہیں جبکہ تحقیقات ابھی جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ کراچی پولیس آفس پر دہشتگردوں کے کیخلاف کامیاب آپریشن، وزیراعظم کا فورسز کو خراج تحسین
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
