پرویزالٰہی کو منی لانڈرنگ کیس میں پیش کرنےکامعاملہ، مذید سماعت15ستمبرتک ملتوی
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے مہنگائی اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔
چوہدری پرویزالہیٰ سے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل منظور وڑائچ کی ملاقات ہوئی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور پنجاب میں الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک کی عوام عمران خان کو اپنا مسیحا سمجھتی ہے۔
ہمیں اللہ اور عدلیہ سے انصاف کی پوری امید ہے
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور نگران پنجاب حکومت ہم پر جھوٹے مقدمے درج کر رہی ہے، عوام ان نااہل حکمرانوں کی سازشوں سے آگاہ ہیں، ہمیں اللہ اور عدلیہ سے انصاف کی پوری امید ہے۔
پرویز الہیٰ نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے، عام آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل سے مشکل تر ہو تا جا رہا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ نگران حکومت صرف الیکشن کروانے کیلئے بنائی گئی تھی، لیکن ان کی توجہ بس غیرقانونی طور پر تقرر و تبادلے اور مخالفین میں خوف و ہراس پھیلانے پر مرکوز ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی
دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن دونوں پنجاب میں الیکشن کروانے کیلئے تاریخ دینے کو تیار نہیں، الیکشن کمیشن اور نگران حکومتیں وفاقی حکومت کی ایما پر ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسحق ڈار نے پیٹرول مہنگا کر کے مریم کو سلامی دی ہے، چوہدری پرویزالہیٰ
سبطین خان نے مزید کہا کہ عدلیہ پنجاب میں الیکشن شیڈول کے حوالے سے ذمہ داروں کو حکم جاری کرے۔
واضح رہے کہ سینئر وکلاء محمد عاصم چیمہ سابق صدر بار، صفدر حیات بوسال سابق صدر بار، نادر منظور دوگل ایڈووکیٹ، سرمد چٹھہ ایڈووکیٹ اور آصف خان وڑائچ ایڈووکیٹ بھی ملاقات میں شریک تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
