
خیبرپختونخوا؛ پی ٹی آئی حکومت کے سابق مشیر نگران کابینہ میں شامل
پی ٹی آئی حکومت کے سابق مشیر کو خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ انتظامیہ نے اس فیصلے کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ حمایت اللہ خان مشیر محکمہ خزانہ و توانائی مقرر کر دیے گئے ہیں۔
سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ نگران صوبائی کابینہ میں اراکین کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔
مشیر خزانہ و توانائی حمایت اللہ خان نے فیصلے کے بعد اپنا بیان دیتے ہوئے کہا کہ میرا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے، میں پیشہ ور اور ٹیکنیکل انسان ہوں۔
واضح رہے کہ حمایت اللہ خان سابق وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان کی کابینہ میں توانائی کے مشیر رہ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News