Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیے، خواجہ سعد رفیق

Now Reading:

ملک بھر میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیے، خواجہ سعد رفیق
انتخابات

ملک بھر میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیے، خواجہ سعد رفیق

وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ یہ میری ذاتی رائے ہے کہ ملک بھر میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہیئے کیونکہ الگ الگ انتخابات مزید تقسیم کا باعث بنے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئین کی پاسداری اپنی جگہ پر ہے لیکن اس ملک میں مختلف مواقع پر انتخابات کا التواء ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں التواء کا مقصد ہر گز یہ نہیں ہے کہ ہم الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں جبکہ ہم نے الیکشن بدترین حالات میں بھی لڑا گیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن سے پی ڈی ایم کی کوئی جماعت نہیں بھاگتی ہے کیونکہ یہ پرانی جماعتیں ہیں اور کئی بار الیکشن لڑ چکی ہیں جس میں ہار جیت  ہوتی رہتی ہے لیکن ملک کو مزید کسی بحران کا شکار نہیں کیا جاسکتا ہے ۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم انتخابات کے لے مان جائیں اور پھر اگلہ الیکشن کمیشن کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کرے جبکہ وہ ادارہ آئین کے تحت بنا ہوا ہے جسے آئینی تحفظ حال ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی یہ فطرت ہے ان کی ایک بات مانی جائے وہ دوسرا مطالبہ سامنے رکھ دیتے ہیں، دوسرا مانا جائے تو ایک اور مطالبہ سامنے آجاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک میں ایک وقت میں انتخابات ہونے  چاہیئے ، یہ کوئی کھیل نہیں ہے اور دوسری بات یہ ہے کہ آئین نے اختیار دیا ہے قائد اعوان کو کہ وہ اسمبلی توڑ سکتا ہے لیکن یہ ہر گز نہیں ہوسکتا ہے کہ ایک فرد بغیر وجہ بتائے اسمبلی توڑ دے۔

انہوں نے کہا کہ بغیر کسی وجہ کے کے پی اور پنجاب کی اسمبلیاں توڑ دی گئیں جس کا حکم وہ شخص دے رہا ہے جس کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے اور اس حوالے سے ان کا بیان آن ریکارڈ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے اسمبلیاں توڑ کر کون سا آئینی کام کیا ہے اور کوئی کیوں نہیں اس طرف دیکھتا ہے کہ بغیر کسی وجہ کے دو صوبائی اسمبلیاں توڑ دی گئیں اور پھر مطالبہ کیا جارہا ہے کہ الیکشن کروائیں ۔

ان کا کہنا تھا الیکشن ہونگے لیکن اکھٹے ہونگے کیونکہ پاکستان کی عوام جن کے پاس اس وقت کھانے کو روٹی نہیں ہے وہ الیکشن الیکشن نہیں کھیل سکتے ہیں، یہ میری ذاتی رائے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر