ترکیہ میں سردی سے بچاؤ کے خیمے فضائی راستے سے بھیجے جائیں، وزیر اعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس ملک کے نوجوان پاکستان کا مشتقبل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے یوتھ ویک کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے یوتھ پروگرام کے 10 سال مکمل ہونے پر نوجوانوں کو مبارکباد پیش کی ۔
انہوں نے کہا کہ سال 2011 میں پنجاب سے جس پروگرام کا آغاز کیا گیا تھا 2013 میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے اس پروگرام کو ملک بھر میں پہنچادیا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ یہ انقلابی پروگرام نوجوانوں کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہورہا ہے، نوجوانوں کی تعلیم ، ہنرمندی، صحت اور روزگار سے ہی پاکستان میں ترقی ہوگی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے اعلان کیا کہ ہماری محلوط حکومت میں سال 2023 نوجوانوں کا سال قرار دیا گیا ہے جس میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا ، محنتی اور قابل کو بچوں کو لیپ ٹاپ دیئے جائینگے اور دیگر اسکیموں کے ذریعے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی68فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہےاور اسی ویژن کے تحت ہم نے یوتھ پروگرام کا آغاز کیا تھا، پنجاب ایجوکیشن فنڈ بنایا گیا ، لیپ ٹاپ اسکیم شروع کی گئیں اور نوجوانون کو بلاسود اور آسان شرائط پر قرض دیئے گئے ۔
انہوں نے بتایا کہ ذہین طالب علمون کو وظائف دیئے گئے، بیرون ملک تعلیم دلاوائی گئی اور ااج یہ قوم کے قابل بیٹے اور بیٹیاںمختلف شعبون میں کامیابیوں کے نئے آسمان چھو رہےہیں ۔
انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم کا منصب سنبھالا تو ملک شدید معاشی مشکلات میں گھیرا ہوا تھا اور سیلاب نے مشکلات میں مزید اضافہ بھی کیا لیکن نوجوانوں کو ہم نظرانداز نہیں کرسکتے کیونکہ یہ ہمارے ملک کا مستقبل ہیں ۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود نوجوانوں کے لئے یوتھ پروگرام کا دوبارہ آغاز کیا گیا اور اس کا دائرہ کار وسیع کیا گیا جس میں ذراعت، آئی ٹی اور دیگر شعبے اس پروگرام میں شامل کئے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو بلاسود اور آسان شرائط پر وسائل مہیا کرنے کے پروگرام کا ادوبارہ آغاز کردیا گیا ہے تاکہ آپ روزگار کمائیں اور اپنے خاندان کا سہارا بنیں اور ان کا بوجھ بانٹیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنی صلاحیت اور قابیلت سے ملک کی ترقی میں عملی کردار ادا کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
