
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہےکہ کچھ عناصر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے چاہتے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی جس میں ملک کی سندھ میں سیلاب زدگان کی بحالی ، تعلیم کے فروغ اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ سندھ سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے دریافت کیا۔
اس موقع پر محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے ٹیکنیکل ایجوکیشن کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، اتحادی حکومت نے مشکل حالات میں حکومت کی ذمہ داری لی اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نےمزید کہا کہ دور دراز علاقوں میں جہاں ریگولر سکولز نہیں ہیں غیر رسمی تعلیم کے ذریعے کم وسائل میں تعلیم دی جا سکتی ہے، آؤٹ آف اسکول چلڈرن کے تعداد کم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کچھ عناصر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے چاہتے ہیں، ایک سیاسی جماعت کے علاہ تمام سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ الیکشن پورے ملک میں ایک ہی وقت پر ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو سیلاب متاثرین کی بحالی،مشکل معاشی حالات و دیگر چیلنجز کا سامنا ہے، سندھ میں سیلاب زدگان کے لیے گھروں کی تعمیر شروع کر دی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سیلاب زدگان کو گھر بنا کر دے رہے ہیں جبکہ سندھ کے عوام کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولیات میں بھی اضافہ کیا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News