عمران خان جب حکم دیں گے ہم کراچی سینٹرل جیل بھردیں گے، فردوس شمیم نقوی
فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ عمران خان جب حکم دیں گے ہم کراچی سینٹرل جیل بھردیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت آباد اس شخص کے نام پر ہے جس نے ہندوستان کیخلاف مکہ بلند کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ لیاقت آباد نے قائد اعظم کی بہن کا ساتھ دینے کیلئے جدوجہد کی تھی جبکہ یہاں رہنے والوں نے مسلمانوں کیلئے ہجرت کی تھی۔
پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ جب عوام پر زندگی تنگ ہوجائے تو حکمرانوں کو ان کے محلوں سے نکالیں، مہنگائی کے خاتمے کیلئے لیاقت آباد کو نکلنا ہوگا۔
فردوس شمیم نقوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ اتنی آسانی سے نہیں جائیں گے ہمیں اس حکومت کو بھیجنے کیلئے نکلنا ہوگا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جب حکم دیں گے ہم کراچی سینٹرل جیل بھردیں گے اور جب تک مہنگائی ختم نہیں ہوگی ہم احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
