Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ڈی ایم کی دوسری بڑی جماعت، جے یو آئی کا قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات سے بائیکاٹ کا اعلان

Now Reading:

پی ڈی ایم کی دوسری بڑی جماعت، جے یو آئی کا قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات سے بائیکاٹ کا اعلان
جے یو آئی

جماعت اسلامی کے بعد اب جمعیت علمائے اسلام نے بھی قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکمران اتحاد پی ڈی ایم اور پی پی پی اور اے این پی میں تقسیم کے بعد اب پی ڈی ایم بھی تقسیم ہوگئی ہے جس کے تحت جے یو آئی نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم کے کس اجلاس میں منظوری لیکر ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا تھا تاہم پی ڈی ایم کے سربراہ الیکشن بائیکاٹ پر مسلم لیگ ن کو ہی راضی نہیں کرسکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخاب؛ جماعت اسلامی نے الیکشن لڑنے سے بائیکاٹ کر دیا

بعدازاں مسلم لیگ ن کے بہت سے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں  جبکہ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی نے بھی ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب پی ڈی ایم کو ایک ساتھ چھوڑنے والی پی پی پی اور اے این پی بھی ایک ساتھ نہیں رہ سکیں جس کے تحت پی پی پی نے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں جبکہ اے این پی نے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ اسے قبل کراچی میں بلدیاتی الیکشن جیتنے والی مین پارٹی جماعت اسلامی نے ضمنی انتخاب لڑنے سے انکار کر دیا ہے۔

ضمنی الیکشن میں جماعت اسلامی نے اپنے ایک بھی امیدوار کے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے۔

پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ تین ماہ کی پریکٹس سے قومی خزانے کا ضیائع ہے جنرل الیکشن میں حصہ لیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر