
مشتاق غنی کا انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر سپریم کورٹ میں جانے کا فیصلہ
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ جلسہ گاہ میں چور چور کی صداؤں نے مریم کو مزید حواس باختہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے مریم نواز کے ایبٹ آباد کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کا جلسہ ایبٹ آباد میں ایک شادی حال میں رکھا گیا اور حالات یہ تھے کہ شادی حال بھی مکمل نہ بھر سکے، مریم بی بی آپ نے جس شادی حال میں جلسہ کیا تو بہتر تھا آپ اس سے ویڈیو لنک پر خطاب کر لیتی۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز ایبٹ آباد میں ہوائی باتیں کر رہی تھیں جو کہ حقیقت سے دور باتیں تھیں جبکہ میرے حلقے کے لوگ اتنے باشعور ہیں کہ وہ ایسے مداریوں کو سنجیدہ نہیں لیتے۔
ان کا کہنا تھا کہ جلسے میں عوام نے مریم کے سامنے چور کے نعرے مار دیے، جلسہ گاہ میں چور چور کی صداؤں نے مریم کو مزید حواس باختہ کر دیا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ کے طویل دور میں ایبٹ آباد میں کوئی ایک پراجیکٹ نہیں آیا۔
مشتاق غنی نے کہا کہ مریم بی بی اپنی پوری تقریر میں ایبٹ آباد کے لیے ایک اپنا میگا پراجیکٹ نہیں بتا سکی اور جب کچھ بات نہ بنی تو صوبہ ہزارہ کا چورن بیچنے لگی جبکہ یہ والی ٹوپیاں اب لوگ نہیں پہنے گے، عام انتخابات میں عظیم شکست آپکے انتظار میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد کی عوام نے جس تعداد میں جلسے میں شرکت کی تو اب انہوں نے لندن فون کر کے کہنا ہے کہ انتخابات میں جانے کی غلطی نہ کرنا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں تمام ایبٹ آباد کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس چوروں کے ٹولے کو آج آئینہ دکھا دیا۔
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے مزید کہا کہ یہ لوگ عمران خان کا مقابلہ کرنے کی حیثیت ہی نہیں رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ بی آر ٹی چلتی کم اور جلتی زیادہ ہے، مریم نواز
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News