Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت میں بیٹھا مافیا عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتا، پرویزالٰہی

Now Reading:

حکومت میں بیٹھا مافیا عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتا، پرویزالٰہی
پرویز الٰہی

ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن؛ پرویزالہی سمیت 14 ملزمان کوطلبی کےنوٹس جاری

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ حکومت میں بیٹھا مافیا عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے امریکہ کے منتخب نمائندگان اور پاکستانی نژاد امریکی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس میں پاک امریکہ تعلقات اور ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں وفد نے پنجاب اور کیلیفورنیا کو سسٹر اسٹیٹس قرار دینے کے معاملے پر چودھری پرویزالٰہی کی تعریف کی اور انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔

وفد کے ارکان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی مختلف کمپنیاں پنجاب میں زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی امریکہ اور پاکستان کے بہترین تعلقات کیلئے نمایاں کردار ادا کررہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پوری پی ڈی ایم انتخابات سے خوفزدہ ہے، نااہل حکمران ٹولے کی ایک ہی خواہش ہے کہ کسی طرح انتخابات نہ ہوں جبکہ پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال فوری طورپر عام انتخابات کا تقاضا کرتی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ آئین شکنی کی طرف بڑھنے والے حکمران اب عدلیہ پر حملہ آور ہیں، مریم نواز عدلیہ پر حملوں میں پیش پیش ہیں روزانہ عدلیہ کے خلاف غیر مناسب لب و لہجہ اختیار کیا جارہا ہے، مریم نواز چاہتی ہیں کہ سیاسی مخالفین کے خلاف عدالتی فیصلے وہ خود سنائیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر ضمنی انتخابات کا نتیجہ پی ڈی ایم کو اس کی سیاسی حیثیت بتارہا ہےجبکہ حکومت میں بیٹھا مافیا عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتا، عمران خان قوم کا ہیرو ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ امید ہے کہ سپریم کورٹ آئین کے مطابق 90 روز کے اندر انتخابات کا حکم دے گی۔

اس موقع پر ڈاکٹر آصف محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور کیلیفورنیا کو سسٹر اسٹیٹس قرار دینے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

Advertisement

ڈاکٹر آصف محمود نے مزید کہا کہ خواہش ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں مزید استحکام کیلئے کام کرسکوں، امریکہ اور پاکستان عشروں سے ایک دوسرے کے ساتھ چل رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر