Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت کا سماجی اصلاح میں کردار ادا کرنے کیلئے علمائے کرام پر زور

Now Reading:

صدر مملکت کا سماجی اصلاح میں کردار ادا کرنے کیلئے علمائے کرام پر زور
صدر مملکت

منی بجٹ کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی گئی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انتہا پسندی کی حوصلہ شکنی اور سماجی اصلاح میں کردار ادا کرنے کیلئے علمائے کرام پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی سے علماء مشائخ یکجہتی کونسل آف پاکستان کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔

اس موقع پر صدر مملکت نے انتہا پسندی کی حوصلہ شکنی اور سماجی اصلاح میں کردار ادا کرنے کیلئے علمائے کرام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے علمائے کرام و مشائخ مثبت سماجی تبدیلی لانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

علماء اخلاقی اقدار اور وسائل کی بچت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں

عارف علوی نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں انتہا پسندی، دہشت گردی اور فرقہ واریت کی حوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت ہے، علماء اخلاقی اقدار اور وسائل کی بچت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ علمائے کرام قومی یکجہتی، مذہبی رواداری، اور بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کو فروغ دیں۔ علماء قرآن، سنت اور احادیث نبوی ﷺ کی روشنی میں اسلام کی حقیقی تعلیمات اجاگر کرکے انتہا پسندی، دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Advertisement

علمائے کرام کو معاشرے سے تفریق دور کرنے کیلئے ٹھوس کوششیں کرنی چاہئیں

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خاتمے کیلئے انسداد انتہا پسندی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں علمائے کرام کی جانب سے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

انکا کہنا ہے کہ مذہبی اسکالرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسلام کی حقیقی تعلیمات کو لوگوں بالخصوص ملک کے نوجوانوں میں عام کریں اور علمائے کرام سماجی اصلاحات لائیں، معاشرے میں نیکی اور اخلاقیات کو فروغ دیں۔

مزید پرھیں: صدر مملکت کی سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے گھناؤنے فعل کی مذمت

عارف علوی نے کہا کہ پاکستان نظم و ضبط، استقامت، اخلاقی راستبازی اور سماجی انصاف کو فروغ دے کر ترقی کر سکتا ہے، علمائے کرام کو معاشرے سے تفریق دور کرنے کیلئے ٹھوس کوششیں کرنی چاہئیں۔

علمائے کرام ملک کے اندر اتحاد ویکجہتی کو فروغ دیں

Advertisement

انہوں نے کہا کہ علمائے کرام ملک کے اندر اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیں، نوجوانوں کو رواداری، عفو و درگزر اور امن کی تعلیم دی جائے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ اسلام نے وسائل کے ضیاع سے گریز کرنے پر زور دیا، علمائے کرام مساجد میں خطبات جمعہ کے ذریعے قومی وسائل، ایندھن اور توانائی کے پرُاعتدال، ذمہ دارانہ اور پائیدار استعمال کو فروغ دینے میں مدد کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر