Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں آئین نہیں بچا توکچھ نہیں بچے گا، فواد چوہدری

Now Reading:

ملک میں آئین نہیں بچا توکچھ نہیں بچے گا، فواد چوہدری
فواد چوہدری

ملک میں آئین نہیں بچا توکچھ نہیں بچے گا، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس ملک میں آئین نہیں بچا توکچھ نہیں بچے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار میں تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سپریم کورٹ آئین کی گارڈین ہے اور آئین پاکستان کو سپریم کورٹ نے بچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے خلاف حکومتی پارٹی نے تنقید شروع کردی  ہے جبکہ ایک ہی پارٹی نے ماضی میں سپریم کورٹ پر حملہ کیا ہے، یہ سپریم کورٹ کو کمزور کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ادارے ہونگے تو پاکستان ہے جبکہ چیف جسٹس پاکستان کو کمزور کرنا سپریم کورٹ کو کمزور کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش کررہی ہیں، فواد چوہدری

Advertisement

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان بار کونسل کا وفد شہباز شریف سے ملاقات کرتا ہے،وہ وفد شہباز شریف سے مراعات طے کرتا ہے پھر آکر بینچ پر عدم اعتماد کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج سو سے زائد کارکنوں اور رہنما گرفتار ہیں اور انہوں نے رہائی کی آفر کو مسترد کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  پی ٹی آئی کے کسی رہنما نے ضمانت کیلئے درخواست نہیں دی ہیں اور درخواستیں جودی گئیں اس میں میڈیکل اور ملاقات کی اجازت کا کہا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام سیاسی رہنما ہیں دہشتگرد نہیں، جیل بھرو تحریک کا مقصدعوام کے سیاسی ومعاشی حقوق کیلئے جدوجہد کا شعور ہے اور یہ تحریک پورے ملک میں جاری رہے گی۔

اس سے قبل اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان اور لیڈرشپ نے عوامی حقوق کیلئے ہتھکڑیوں کو چوما ہے اور 35 کارکنوں نے حکومت کی رہائی کی آفرمسترد کی لیڈرشپ نے رہائ کی درخواستیں دینے سے انکار کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جذبہ کسی سیاسی جماعت کارکن اور لیڈر نہیں دکھاسکتا عوام کی جماعت صرف تحریک انصاف ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، جماعت اسلامی کا یکجہتی غزہ مارچ، فلسطین سے وفاداری کا بھرپور اظہار
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر