Advertisement
Advertisement
Advertisement

ججز کے وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے، شبلی فراز

Now Reading:

ججز کے وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے، شبلی فراز
شبلی فراز

ججز کے وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے، شبلی فراز

رہنما پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ججز کے وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ آج انتخابات کے معاملے پر جو ازخود نوٹس لیا گیا تھا اس کا دوسرا روز تھا جس میں تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو طلب کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ آج کی اس کارروائی میں سب سے اہم جملہ چیف جسٹس صاحب کا تھا کہ آئین دروازے پر دستک دے رہا ہے  کیونکہ متعلقہ ادارے مفلوج ہوگئے ہیں، ایسی صورتحال میں یہ صرف ایک ہی ادارہ رہ گیا ہے جس پر پاکستان کی عوام سمیت جمہوریت کی جدوجہد کرنے والوں کی نظریں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل جو مریم نواز نے ججز کا نام لے کر ان کو تنقید کا ہدف بنایا جبکہ ہمیں یاد ہے کہ ہمارے لیڈر عمران خان نے ایک جونیئر جج پر  معمولی  سا جملہ کہا تھا جس کی وجہ سے ان پر دہشتگردی کا مقدمہ کردیا گیا  تھا اور عدالتوں میں ان کو گھسیٹا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات نہ کرائے تو ملکی سالمیت کو خطرہ ہوجائے گا، شبلی فراز

Advertisement

شبلی فراز نے کہا مریم نواز اپنے بیانات سے عدالتوں کو مشکوک بنانے کی ناکام کوششیں کر رہی ہیں جبکہ ہمارا کوئی جج پسندیدہ نہیں ہے، ہم سپریم کورٹ بحیثیت ادارہ اس پر یقین رکھتے ہیں  جہاں کوئی بھی جج آجائے اس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ آئین جو شقیں بلکل واضح ہیں اس میں اگر کوئی تبدیلی چاہتا ہے تو قومی اسمبلی اور سینیٹ  سے کثرت رائے سے منظور کرالے ۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمیشہ نہیں ہوسکتا کہ آپ کرکٹ کی طرح اپنی پسند کے ایمپائر لگائیں  جبکہ ہمارا کوئی جج فیورٹ نہیں ہے اور اس پینل میں وہ لوگ بھی ہیں جنہوں نے قاسم سوری کو سائیڈ پہ کیا لیکن ہم نے دیکھنا ہے کہ ججز اور عدالت عظمیٰ کے وقار پہ سمجھوتا نہ ہو ۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے کل جو کیا اور کہا ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں ، یہ سب کچھ پہلے سے پلان تھا،یہ ایک ٹولہ ہے جو اقتدار سے چپکے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت سپریم کورٹ جو مقدمہ سن رہی ہے وہ تاریخ کا اہم مقدمہ ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ آئین کی بالا دستی برقرار رہے  اور الیکشن کمشن کی جو آئینی ذمہ داری ہے وہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر