لوگوں کو روٹی کیلئے ترسانے پر حکومت کو شرم آنی چاہیئے، خرم شیر زمان
پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر اپنے فیصلے پر یوٹرن لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے ایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سنا تھا فوارہ چوک پر شہری مسائل کے حوالے سے تاریخی دھرنا ہونے جارہا ہے، اپنے ووٹر کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا کر متحدہ پھر پرانی تنخواہ پر کام کرنے چلی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ کی طرح اپنے دھرنے کا اعلان کیا اور پھر فیصلے پر یوٹرن لے لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ متحدہ کے اعلان دھرنے احتجاج کے بیان صرف ایک فون کال کی مار ہوتے ہیں، انہیں شہری سندھ کے مسائل سے زرا سروکار ہوتا تو ابتک وفاق سے الگ ہوگئے ہوتے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت میں آنے جانے کی دھمکیاں بھی صرف ڈرامے بازی ڈھکوسلوں کے سوا کچھ نہیں ہے۔
پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ کراچی کے عوام کا سودا چند وزارتوں پر ایم کیو ایم نے ہمیشہ کیا لیکن کراچی کے عوام ان بہروپیوں کو 30 سے 35 سالوں میں اچھی طرح پہنچان گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ ایم کیو ایم پاکستان نے 12 فروری کا دھرنا مؤخر کردیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
