
محمد خان بھٹی اور3 شریک ملزمان کی عبوری ضمانت میں 15 مارچ تک توسیع
لاہور ہائیکورٹ نے محمد خان بھٹی کی بازیابی کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی بازیابی کی درخواست پر وفاقی حکومت اورحکومت پنجاب سےجواب طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے محمد خان بھٹی کی اہلیہ کوثر پروین کی درخواست پر سماعت کی جس میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اور ڈائریکٹر ایف آئی اے پیش ہوئے۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ کچھ مزید دستاویزات لف کرنا چاہتے ہیں اجازت دی جائے جس پر عدالت نے درخواست گزار کو مزید دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دے دی۔
درخواست گزار کے وکیل امجد پرویز نے بتایا کہ محمد خان بھٹی سندھ حکومت کے پاس ہیں۔
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اگر محمد خان بھٹی دوسرے صوبہ میں ہے تو اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں ہے۔
عدالت نے درخواست گزار کے وکیل امجد پرویز کو ہدایت دی کہ آپ محمد خان کی غیر قانونی حراست ثابت کریں۔
عدالت نے درخواست پر سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News