
عدالتی احکامات کو ردی کی ٹوکری میں ڈالا جارہا ہے، فواد چوہدری
سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کو ردی کی ٹوکری میں ڈالا جارہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ میں آج دو کیسز کی سماعت ہوئیں، الیکشن کمیشن تاریخ کا اعلان نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست تھی اور دوسرا اہم کیس شہباز گل کا نام ای سی ایل سے نام نکلوانے کا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جج حکم دے تو کیا اداروں کی مرضی ہوتی ہے وہ عمل کرلیں، اگر مرضی ان کی نہیں تو وہ عمل نہیں کرتے، اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن عدالتی حکم کے باوجود نہیں ہوا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ عدالتوں کے فیصلے کو مذاق بنایا جارہا ہے، اس ملک کو بنانا رپبلک نہ بناؤ، الیکشن کمیشن نے آج بھی بطور منشی کا کام سرانجام دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو روکنے کیلئے حکومت کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا، فواد چوہدری
انکا کہنا ہے کہ عدالتوں کے خلاف مریم نواز کا میڈیا سے سیل کمپین چلا رہا ہے، اس کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، ہمارے اوپر مقدمات درج ہورہے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عدالت نے 48 گھنٹوں میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا کہا، عدالتی احکامات پر تاحال عملدر آمد نہیں ہوا، عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہو سکتا تو حکم جاری نہ کریں۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عدالتی احکامات کو ردی کی ٹوکری میں ڈالا جارہا ہے، عدالتی احکامات پر مرضی سے عملدر آمد کیا جارہا ہے، ملک کو جنوبی کوریا اور برما بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئین کے ساتھ کھلواڑ ملک کو مہنگا پڑے گا، فواد چوہدری
اس سے قبل اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کے اوپر ہم لوگ اربوں روپے خرچ کرتے ہیں اور الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کراناہےلیکن نہیں کرارہے۔
انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد اب تک الیکشن شیڈول نہیں دیا گیا لیکن الیکشن وقت پر نہیں ہوئے تو آئین کی خلافی ورزی ہوگی۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ممبران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست جمع کرائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم الیکشن لڑنے کو تیار نہیں ہے، پی ٹی آئی نے ہی الیکشن لڑنے تھے تو ہمارا اپوزیشن لیڈر آنے دیتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News