Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئین کے ساتھ کھلواڑ ملک کو مہنگا پڑے گا، فواد چوہدری

Now Reading:

آئین کے ساتھ کھلواڑ ملک کو مہنگا پڑے گا، فواد چوہدری
فواد چوہدری

آئین کے ساتھ کھلواڑ ملک کو مہنگا پڑے گا، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئین کے ساتھ کھلواڑ ملک کو مہنگا پڑے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب میں بیورو کریٹس جو 25 مئی کے واقعات میں شامل تھے اور جن کو دوبارہ نقوی حکومت نے دھاندلی کی نیت سے پنجاب میں تعینات کیا ان سے کہتا ہوں خود پنجاب سے علیحدہ ہو جائیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ریاست کے ساتھ اپنے حلف کا پاس کریں ، کسی سیاسی پارٹی کا وفادار اہل کار ثابت کرنا سول سرونٹس کے لئے نامناسب ہے۔

بہت ہوگیا! آئین کی بالادستی کیلئے ہماری تحریک بالکل تیار ہے

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئے رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے آج اجلاس منعقد کرنا چاہیے تھا، آئین اور عدالتی احکامات کو مذاق نہ بنائیں۔

انکا کہنا ہے کہ عدالت کے واضع احکامات کے بعد بھی عام تاثر ہے کہ چونکہ الیکشن کمیشن منشیوں پر مشتمل ہے اسلام آباد کی طرح صوبائی الیکشن بھی نہیں کرائے گا ، آئین کے ساتھ یہ کھلواڑ ملک کو مہنگا پڑے گا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے پاس آئین ہی متفقہ دستاویز ہے اگر آئین کو بھی روند دیا گیا تو پاکستان کی ریاست شدید خطرات کا شکار ہو جائے گی۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ بہت ہو گیا! آئین کی بالادستی کے لئے ہماری تحریک بالکل تیار ہے ، جیل بھرو سے اس تحریک کا آغاز ہو گا اور آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر