
بلوچستان کا محکمہ جیل خانہ جات مالی مشکلات کا شکار ہے جس یکے باعث قیدیوں کیلئے راشن بند ہونے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک بلوچستان میں شروع ہوتی ہے تو راشن کیلئے فنڈ ممکن نہیں، 2 سال سے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث ٹھیکیداروں نے 28 فروری سے راشن بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق بلوچستان کی 11 جیلوں اور جوڈیشنل لاک اپ کے قیدیوں میں ڈھائی ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں، ٹھیکیداروں نے 2 سال کی رقم ادائیگی کیلئے 28 فروری تک ادا کرنے کی درخواست دی ہے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال 2021-22 کے دوران جیل ٹھیکیداروں کے 5 کروڑ 11 لاکھ روپے واجب الادا ہیں، رواں مالی سال کے 11 کروڑ 75 لاکھ روپے کی ادائیگی کرنا باقی ہے، فنڈز کے حصول کیلئے سمری محکمہ داخلہ کو بھجوادی گئی ہے، بلوچستان میں جیل بھرو تحریک شروع ہوتی ہے تو اس کیلئے اضافی فنڈز کی ضرورت ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں؛ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News