Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی بازیابی کا معاملہ: اہلیہ کا چیف جسٹس کے نام خط، سوموٹو نوٹس لینے کا مطالبہ

Now Reading:

سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی بازیابی کا معاملہ: اہلیہ کا چیف جسٹس کے نام خط، سوموٹو نوٹس لینے کا مطالبہ
چیف جسٹس

سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی بازیابی کا معاملہ: اہلیہ کا چیف جسٹس کے نام خط، سوموٹو نوٹس لینے کا مطالبہ

سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی بازیابی کے معاملے پر اہلیہ کی جانب سے چیف جسٹس سے سوموٹو نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی اہلیہ نے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط لکھا ہے۔

اہلیہ کی جانب سے محمد خان بھٹی کی بازیابی کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان سے سوموٹو نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی کے بعد سپریم کورٹ سے ہی انصاف کی توقع ہے۔

 کوثر پروین نے اپنے خط میں کہا ہے کہ چیف جسٹس متعلقہ حکام کو حکم جاری کریں کہ وہ میرے لاپتہ شوہر کو فوری طور پر اس معزز عدالت میں پیش کریں۔

انہوں نے بتایا کہ  میرا اپنے شوہر محمد خان بھٹی سے 6 فروری 2023ء شام ساڑھے 6 بجے کے قریب آخری بار رابطہ ہوا، محمد خان بھٹی نے بتایا کہ کچھ مشکوک افراد ان کا مسلسل پیچھا کر رہے ہیں اور انہیں خطرہ ہے کہ ان کو اغوا کر لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا میں آنے والی خبروں کے ذریعہ ان کو پتا چلا کہ ان کے شوہر کو بغیر یونیفارم کے کچھ نامعلوم افراد نے غیر قانونی طو رپر اغوا کر لیا ہے تاہم سرکاری ایجنسیاں ان کی گرفتاری قبول کرنے پر تیار نہیں جس کی وجہ سے ان کے شوہر کی زندگی مستقل خطرے میں ہے جبکہ آئین پاکستان ہر شہری کو اس کی زندگی اور آزادی کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔

Advertisement

اہلیہ محمد خان بھٹی نے بتایا کہ گرفتاری کی صورت میں گرفتاری کی وجوہات سے آگاہ ہونے اور اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کرنے حق دیتا ہے لیکن بدقسمتی سے میرے شوہر کو ان سب حقوق سے محروم کردیا گیا ہے جو خلاف آئین بھی ہے اور خلاف قانون بھی۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد خان بھٹی سرکاری عہدیدار کی حیثیت سے طویل عرصہ سے ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ اس طرح کا غیر انسانی سلوک قانون اور انصاف کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے محمد خان بھٹی کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن 8655/23 دائر کر رکھی ہے جبکہ وفاقی، پنجاب اور سندھ کی حکومتوں کی طرف سے مجرمانہ حد تک عدم تعاون کے باعث ابھی تک لاہور ہائیکورٹ بھی میرے شوہر کو بازیاب نہیں کرا سکی تایم چیف جسٹس آف پاکستان سے انسانی بنیادوں پر درخواست ہے کہ وہ میری داد رسی کریں۔

یہ بھی پڑھیں: سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو سندھ سے حراست میں لے لیا گیا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر