Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں الیکشن کی تاریخ میں مزید تاخیر، پی ٹی آئی رہنماؤں کا سخت ردعمل

Now Reading:

پنجاب میں الیکشن کی تاریخ میں مزید تاخیر، پی ٹی آئی رہنماؤں کا سخت ردعمل
پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے سیکورٹی واپس لے لی گئی

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس بے سود نکلا، پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا تعین نہ ہوسکا، جس پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ حسب توقع الیکشن کمیشن اور گورنر کے اجلاس میں صرف وقت ضائع کیا گیا۔

Advertisement

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے آئین اور ہائی کورٹ کے احکامات کو مذاق بنا دیا گیا ہے آئین کو ردی کی کتاب کی طرح لیا جا رہا ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عوام کی رائے کی کوئی حیثیت ہے نہ اوقات اگر آئین کی بحالی کیلئےعوام سڑکوں پر نہ نکلے تو پاکستان نو آبادی بن جائے گا۔

فرخ حبیب

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے بھی اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ الیکشن کمیشن اور گورنر کی آنیاں جانیاں بند کرے، لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ بہت واضح ہے الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب نوٹس لیں اگر انتخابات جیسے آئینی معاملات پر بھی حکم عدولی ہوتی رہے گی تو عدالتی فیصلوں کا احترام کون کرے گا۔

انکا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن غیر جانبدار دار فیصلے کرتا تو عزت ہوتی اب کرائے کے 10,20 چمچوں سے فرمائشی پروگرام سے عزت نہیں ہوتی۔

Advertisement

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا مظاہرہ ہوتا تو ریڈ زون کنٹینرز لگا کر راستے بند کردینے تھے۔

شہباز گل

اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے بھی اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن اور گورنر کے انکار کے بعد دونوں نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی کھلی توہین کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ توہین عدالت کی پٹیشن اب سے کچھ دیر میں لاہور ہائیکورٹ میں سنی جائے گی، انشاللہ الیکشن 90 دن میں ہی ہوں گے کیونکہ آئین اس پر واضح ہے۔

حماد اظہر

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ عمران خان کے خلاف غیر جمہوری سازشوں کی ناکامیوں کی داستاں یہ ہے، 13 جماعتوں کو اکٹھا کر کے رجیم چینج ہوا لیکن عمران مزید مقبول ہوگئے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حمزہ کی حکومت بنی لیکن لوٹے الیکشن ہار گئے اور حمزہ فارغ ہوگئے، اسپیکر نے مرضی کی نشستوں پر استعفے قبول کیے لیکن عمران وہ ساری سیٹیں جیت گئے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے ساتھیوں پر تشدد اور گرفتاریاں لیکن وہ سب خاموش نہ ہوئے اور قوم کے ہیرو بن گئے، عمران خان کے قتل کی سازش اللہ کے حکم سے ناکام ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا تعین نہ ہوسکا، اجلاس بے نتیجہ ختم

انکا کہنا ہے کہ پورا زور لگا کہ پنجاب اسمبلی نہ ٹوٹے لیکن 186 کا نمبر پورا ہوا اور پرویز الہیٰ نے اسمبلی تور دی، الیکشن کمیشن کے ذریعے الیکشن نہ کرانے کی کوشش لیکن عدالت نے آئین کے مطابق الیکشن کرانے کا حکم دیا۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ میڈیا پر دباؤ ڈالا گیا لیکن آج عمران کے بدترین مخالف بھی اُس کا دور یاد کرنے پر مجبور ہوگئے، عمران خان کو نقصان نہیں پہنچا لیکن افسوس کہ اس ضد نے ملک کو بہت نقصان پہنچا دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان ازبکستان کیساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے، اسحاق ڈار
لاہور: وکلاء کا عدالتوں کی منتقلی کیخلاف احتجاج، پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج
پیپلز بس سروس کیلئے اسمارٹ کارڈ حاصل کرنے کا طریقہ جانیں
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پنجاب کے حوالے سے تحریری معاہدہ طے، ذرائع
وزیراعظم سے ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات؛ اہم امور پر تبادلہ خیال
پاکستان کی بڑی کامیابی؛ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر