Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا تعین نہ ہوسکا، اجلاس بے نتیجہ ختم

Now Reading:

پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا تعین نہ ہوسکا، اجلاس بے نتیجہ ختم
گورنر پنجاب

پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا تعین نہ ہوسکا، اجلاس بے نتیجہ ختم

پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا تعین نہ ہوسکا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی زیر صدارت لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں ہونے والا مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور سیکریٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں مشاورتی اجلاس گورنر ہاوس میں منعقد ہوا جس میں ون پوائنٹ ایجندے پر اتفاق پایا گیا اور الیکشن سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر بھی غور کیا گیا۔

Advertisement

اجلاس میں ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن حکام میں تاریخ طے کرنے سے متعلق مشاورت بھی کی گئی۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے اجلاس میں بریفنگ دی کہ ہائی کورٹ کا حکم ہے کہ الیکشن کمیشن گورنر پنجاب سے مشاورت کے بعد فوری تاریخ کا اعلان کرے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ عدالت نے حکم دیا کہ آئین کے مطابق اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 روز کے اندر الیکشن ہوں۔ آئین کا آرٹیکل 220 وفاقی اور صوبائی اداروں کو الیکشن کمیشن کی معاونت کا پابند کرتا ہے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ آئین کی روشنی میں الیکشن کمیشن قانون کے مطابق الیکشن کا انعقاد کروانے کا مجاز ہے۔

دوسری جانب سیکریٹری اور ڈائریکٹر قانون الیکشن کمیشن کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے متعلق اجلاس میں بریفنگ دی گئی۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر قانون الیکشن کمیشن نے کہا کہ تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام نہیں ہے، گورنر پنجاب تاریخ دیتا ہے۔

Advertisement

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اجلاس میں واضح کیا کہ اگر اسمبلی خودبخود تحلیل ہوتی ہے تو گورنر انتخابات کی تاریخ دینے کا پابند نہیں ہے۔

ترجمان گورنر پنجاب نے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے میں کچھ امور اور گورنر کے مشاورتی کردار کے کچھ پہلو وضاحت اور تشریح طلب ہیں، جس کے لیے قانونی اور آئینی ماہرین سے مشاورت کے بعد عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

بعدازاں اجلاس میں ہائی کورٹ کے فیصلے کی تشریح کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن، چیف سیکریٹری، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، آئی جی پنجاب اور اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی جی اسلام آباد کی رہائش گاہ کے باہر سے کیبل چوری کرنے والا گروہ گرفتار
آرمی چیف سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات
ہیٹ ویو، سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی
کرغزستان معاملہ: وفاقی حکومت کےمفت ٹکٹ کےدعوے جھوٹے ثابت ہوئے، بیرسٹر سیف
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تمام صحافتی تنظیموں کو مدعو کر لیا، عظمیٰ بخاری
ایوان صدر کا کرغزستان میں پُرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر