Advertisement
Advertisement
Advertisement

رمضان المبارک کے دوران کوئی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے، وزیراعظم

Now Reading:

رمضان المبارک کے دوران کوئی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے، وزیراعظم
شہباز شریف

شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار میں کوئی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت موسمِ گرما میں بجلی کی فراہمی اور پاور سیکٹر کے مختلف منصوبوں پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے رواں سال موسمِ گرما میں کم سے کم لوڈشیڈنگ اور بالخصوص رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار میں کوئی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس کو موسمِ گرما میں بجلی کی متوقع طلب و فراہمی اور لوڈمینجمنٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جبکہ 10 ہزار میگاواٹ سولرائیزیشن منصوبے پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کو بجلی کی ذیادہ کھپت والے پنکھوں اور بلبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی کہ کارخانوں میں ان کی تیاری رواں سال 30 جون کے بعد مکمل طور پر بند کر دی جائے گی جبکہ اجلاس کو کابینہ کے 3 جنوری 2023 کے بجلی بچت پلان پر عملدرآمد سے بھی آگاہ کیا گیا جس پر وزیراعظم نے تمام صوبوں کو ان اقدامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ سرکاری عمارتوں کی سولرآئیزیشن کی رفتار کو تیز کیا جائے اور سرکاری عمارتوں کی سولرآئیزیشن معینہ مدت میں یقینی بنائی جائے گی۔

Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف نے تھر مٹیاری پانچ سو کے وی ٹرانسمیشن لائن کے بچھانے میں تعطل پر اظہارِ برہمی کیا اور کہا کہ تھر مٹیاری ٹرانسمیشن لائن کو معینہ مدت میں کیوں مکمل نہیں کیا گیا؟ منصوبے میں غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی یقینی بنائی جائے اور این ٹی ڈی سی بورڈ کی ازسر نو تشکیل کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر