
گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا، شہری پریشان
شہر قائد کے شہریوں کیلئے گیس کی بندش درد سر بنتی چلی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گھریلو صارفین کو جہاں گیس میسر نہیں وہیں اب سی این جی دستیاب نہیں ہو گی۔
ایس ایس جی سی نے سندھ میں سی این جی اسٹیشنز تین روز کیلئے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق سی این جی اسٹیشز کو جمعہ 10 فروری صبح 8بجے سے پیر13فروری صبح 8 بجے تک 72 گھنٹوں کے لئے گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام جنرل انڈسٹریز اور کیپٹو پاور کو بھی اتوار 12فروری صبح 8 بجے سے اگلے 24 گھنٹے کیلئے گیس کی ترسیل بند رہے گی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ بندش کا فیصلہ گھریلو صارفین کی گیس کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News