الیکشن کمیشن نے الیکشن ملتوی کر کے توہین عدالت کی ہے، پرویزالہٰی
پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ عدلیہ آئین شکنی کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ گورنر کا موقف ہے کہ انہوں نے اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس پر دستخط نہیں کیے اس لئے تاریخ نہیں دیں گے، گورنر پنجاب بتائیں جب انہوں نے اسمبلی تحلیل پر دستخط نہیں کئے تو پھر نگران حکومت کس اختیار کے تحت بنائی؟گورنر نے وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کو نگران سیٹ اپ کے لئے مشاورت کےخطوط کیسے لکھے؟
گورنر کاموقف ہےکہ انہوں نے اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس پر دستخط نہیں کیے اس لئے تاریخ نہیں دیں گے۔گورنر پنجاب بتائیں جب انہوں نے اسمبلی تحلیل پر دستخط نہیں کئے تو پھر نگران حکومت کس اختیار کے تحت بنائی؟گورنر نے وزیراعلی اور اپوزیشن لیڈر کو نگران سیٹ اپ کے لئے مشاورت کےخطوط کیسے لکھے؟ pic.twitter.com/CoPsqH8Y2F
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) February 15, 2023
پرویزالہٰی نے کہا کہ گورنرنے اسپیکر کو کس حیثیت سے پارلیمانی کمیٹی بنانے کے لئے خط لکھا؟ گورنر پنجاب نے نگران کابینہ سےحلف کس حیثیت سےلیا؟ گورنر پنجاب میٹھا میٹھا ہپ کرچکے اور اب الیکشن تاریخ سے بھاگ رہے ہیں،گورنر اگر آئینی ذمہ داری کو نہیں مانتے تو پھر ان کا قائم کردہ نگران سیٹ اپ بھی غیر آئینی ہوگا۔
گورنر نے اسپیکر کو کس حیثیت سے پارلیمانی کمیٹی بنانے کے لئے خط لکھا؟ گورنر پنجاب نے نگران کابینہ سےحلف کس حیثیت سےلیا؟
گورنر پنجاب میٹھا میٹھا ہپ کرچکے۔ اب الیکشن تاریخ سے بھاگ رہے ہیں۔گورنر اگر آئینی ذمہ داری کو نہیں مانتے تو پھر انکا قائم کردہ نگران سیٹ اپ بھی غیر آئینی ہوگا۔— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) February 15, 2023
انہوں نے یہ بھی کہا کہ گورنر جب خود کو اسمبلی تحلیل سے الگ کر رہے ہیں اور تاریخ نہیں دے رہے تو پھر آئینی عمل آگے بڑھا ہی نہیں، گورنر کے اس اقدام کے بعد نگران سیٹ اپ قائم ہوا ہی نہیں، نگران سیٹ اپ کے تمام اقدامات بھی غیر قانونی ہیں، نگران سیٹ اپ کو غیر قانونی اقدامات پر انکے خلاف مقدمات درج کئے جائیں۔
گورنر جب خود کو اسمبلی تحلیل سے الگ کر رہے ہیں اور تاریخ نہیں دے رہے تو پھر آئینی عمل آگے بڑھا ہی نہیں۔ گورنر کے اس اقدام کے بعد نگران سیٹ اپ قائم ہوا ہی نہیں۔ نگران سیٹ اپ کے تمام اقدامات بھی غیر قانونی ہیں۔ نگران سیٹ اپ کو غیر قانونی اقدامات پر انکے خلاف مقدمات درج کئے جائیں۔
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) February 15, 2023
Advertisement
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آئین سے ماورا اقدامات کرنے والے ارٹیکل چھ کے تحت کارروائی کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہیں، آئین کی پامالی کی کوئی کوشش قوم برداشت نہیں کرے گی، گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن جان لیں آئین کی خلاف ورزی قابل گرفت ہے۔
ائین سے ماورا اقدامات کرنے والے ارٹیکل چھ کے تحت کارروائی کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہیں۔ آئین کی پامالی کی کوئی کوشش قوم برداشت نہیں کرے گی۔ گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن جان لیں آئین کی خلاف ورزی قابل گرفت ہے۔
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) February 15, 2023
پرویزالہٰی کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کے خوف سے پی ڈی ایم اور اس کے ہمنوا آئین شکنی پر اتر آئے ہیں، اسمبلی تحلیل کے بعد انتخاب آئینی حقیقت ہے اس سے گورنر یا الیکشن کمیشن بھاگ نہہں سکتا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ آئین شکنی کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دے گی، وکلا تنظیمیں بھی آئین شکنی کا راستہ روکیں گی۔
عمران خان کے خوف سے پی ڈی ایم اور اس کے ہمنوا آئین شکنی پر اتر آئے ہیں۔ اسمبلی تحلیل کے بعد انتخاب آئینی حقیقت ہے اس سے گورنر یا الیکشن کمیشن بھاگ نہہں سکتا۔ عدلیہ آئین شکنی کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ وکلا تنظیمیں بھی آئین شکنی کا راستہ روکیں گی۔
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) February 15, 2023
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
