Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبرپختونخوا کا انتخابی شیڈول جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو قانونی نوٹس

Now Reading:

خیبرپختونخوا کا انتخابی شیڈول جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو قانونی نوٹس
الیکشن کمیشن

پنجاب میں عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز، الیکشن کمیشن کی تمام متعلقہ ونگز کو ہدایات جاری

خیبرپختونخوا کا انتخابی شیڈول جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو قانونی نوٹس بھجوادیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کو قانونی نوٹس جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے بھجوایا۔

خط کے متن میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی نے الیکشن کمیشن کو انتخابی شیڈول کے لئے خط لکھا، گورنر کے خط کے باوجود الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری نہیں کیا، نوے دن میں انتخابات آئینی تقاضا اور بنیادی حق ہے۔

خط کے متن کے مطابق سیاسی انصاف آئین کی اساس ہے، شفاف انتخابات کے لئے انتخابی شیڈول کا اجراء جمہوری اساس ہے۔

Advertisement

خط میں واضح کیا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 105 کے برعکس الیکشن کمیشن بدنیتی کی بناء پر انتخابی شیڈول جاری نہیں کررہا، انتخابی شیڈول میں تاخیر کر کے الیکشن کمیشن آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہا ہے۔

خط میں مزید بتایا گیا کہ اگر لیگل نوٹس کے باوجود انتخابی شیڈول جاری نہ کیا گیا تو قانونی چارہ جوئی کے لئے عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔

Advertisement

انتخابات کی تاریخ کا اعلان مشاورت کے بعد کیا جائے گا، گورنر کے پی کا الیکشن کمیشن کو جواب

گزشتہ روز گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خط کا جواب دیا گیا تھا جس میں انتخابات کی تاریخ کے متعلق بات کی گئی۔

انہوں نے اپنے خط میں سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن اس بات کا تعین کرے کیا اب حالات میں الیکشن ممکن ہیں؟ تاہم سیاسی جماعتوں اور سیکیورٹی اداروں سے مشاورت کے بعد الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے بعد صوبے میں الارمنگ صورتحال ہے اور ہدایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن اس معاملے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مشاورت کرے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا انتخابات کے لئے تیاریاں جاری

 اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کیلئے گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کو ایک بار پھر خط لکھا گیا تھا۔

خط میں کہا گیا تھا کہ پنجاب اسمبلی 14 جنوری کو تحلیل ہوئی تھی اور جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی 18 جنوری کو تحلیل ہوئی تاہم دونوں گورنر کی جانب سے تاحال الیکشن کی تاریخ نہیں دی گئی ہے۔

خط کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آرٹیکل 105 کے تحت تحلیل کی صورت میں گورنرکا الیکشن کی تاریخ دینا ضروری ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل پر الیکشن کب اور کتنی نشستوں پر ہونگے؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر