
شیخ رشید کے خلاف تھانہ مری میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا
سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شیخ رشید کے خلاف تھانہ مری میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ کارسرکار مداخلت، سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت درج کیا گا، مقدمے میں پولیس ملازم کی وردی پھاڑنے کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔
مقدمے کا متن ہے کہ شیخ رشید کی گرفتاری کے لیے تریٹ میں گھر پر چھاپہ مارا، شیخ رشید ملازمین سمیت ملاح باہر آئے جنھیں مقدمہ اور گرفتاری کے بارے میں آگاہ کیا، انہوں نے پولیس ملازمین سے مزاحمت کی، سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، شیخ رشید اور ملازمین نے پولیس اہلکار عثمان ظہور سے ہاتھا پائی کی، جسکی سرکاری یونیفارم پھٹ گئی۔
یہ بھی پڑھیں؛ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News