Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیل بھرو تحریک: کپتان کی کال پر آج ملتان سے گرفتاریاں دی جائینگی

Now Reading:

جیل بھرو تحریک: کپتان کی کال پر آج ملتان سے گرفتاریاں دی جائینگی
جیل بھرو تحریک

جیل بھرو تحریک: کپتان کی کال پر آج ملتان سے گرفتاریاں دی جائینگی

سابق وزیراعظم عمران خان کی اعلان کردہ جیل بھرو تحریک کے پیش نظر آج پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت کارکنا گرفتاریاں پیش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 3 روز سے جاری جیل بھرو تحریک میں لاہور، پشاور  اور راولپنڈی کے بعد آج چوتھے روز اب ملتان کی باری کی ہے ۔

پی ٹی آئی ملتان کے 10 رہنماؤں سمیت 200 کارکنان آج گرفتاریاں دیں گے جس کے لئے کارکنان صدر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب سینیٹر عون عباس بپی کی قیادت میں 2 بجے نواں شہر چوک جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

آج عمران خان سے محبت کا ثبوت دیں گے

اس موقع پر صدر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب سینٹر عون عباس بپی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج 200 کارکنان و رہنما گرفتاریاں پیش کریں گے ۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ آج عمران خان سے محبت کا ثبوت دیں گے اور ریاستی جبر کا ہر طرح سے مقابلہ کریں گے،گرفتار رہنما و کارکن ایمان کی طاقت ساتھ لے کر جیلوں میں جائیں گے۔

ملتان کی جیل بھرو تحریک کو کامیاب بنائیں گے

اس موقع پر سٹی صدر عدنان ڈوگر کا کہنا تھا کہ ولیس ہمیں جتنا مرضی ڈرانے کی کوشش کرلے اب کارکنان پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں، کارکنان ہر صورت نواں شہر چوک پہنچ کر ملتان کی جیل بھرو تحریک کو کامیاب بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج پورا ملک دیکھے گا ملتان کی جیل بھرو تحریک انشاء اللہ کامیاب ترین ہوگی جس دوران 200 کارکنان اج گرفتاریاں دیں گے،اب ہمارے کارکنان اس ظم کیخلاف کھڑے ہوچکے ہیں اور پولیس اور جیلوں کا ڈر اب نہیں رہا۔

سینیٹر عون عباس بپی اور معین ریاض قریشی 1 بجے بوسن روڈ سے ریلی کی قیادت کرینگے جبکہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی القریش ہاؤس سے 1 بجے نواں شہر چوک روانہ ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک؛ فیاض چوہان، زلفی بخاری اور اعجاز خان نے گرفتاری دے دی

Advertisement

اس کے علاوہ ملک عامر ڈوگر 2 بجے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے نواں شہر چوک پہنچیں گے جبکہ پی ٹی آئی رہنما ملک عامر ڈوگر ، ابراہیم خان ، ڈاکٹر اختر ملک 3 بجے گرفتاری دینگے۔

واصف مظہر راں ، ملک جمشید عباس بپی، اعجاز حسین جنجوعہ ، اکرم کنہوں سمیت خالد جاوید وڑائچ،ملک عدنان ڈوگر ، راؤ محمد آصف ، ملک ثاقب مہے ، خرم فرید خاکوانی بھی گرفتاری دینگے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے نواں شہر چوک پر بینرز اور پوسٹرز آویزاں کردیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جیل بھرو تحریک کا آغاز، شاہ محمود قریشی سمیت پارٹی کی سینئر قیادت گرفتار

خیال رہے کہ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی کے کل 6 ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سمیت 47 افراد اڈیالہ جیل پہنچے تھے لیکن اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے صرف ورکر قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے زیر قید ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو وین کے ذریعے رات گئے شاہ پور جیل سرگودھا روانہ کر دیا گیا ہے ۔

Advertisement

واضح رہے کہ سابقہ ممبران اسمبلی میں صداقت عباسی۔ زلفی بخاری، فیاض الحسن چوہان، لطاسب ستی، اعجاز خان جازی و دیگر شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر